Wednesday, March 8, 2017

٭ ہم بھی تھے اسی اجڑے دیار سے٭

0 comments

٭ ہم بھی تھے اسی اجڑے دیار سے٭


٭ ہم بھی تھے اسی اجڑے دیار سے٭

جنگ کرنال فروری 1739ء میں نادر شاہ اور محمد شاہ "رنگیلے" کے درمیان کرنال کے مقام پر ہونے والی جنگ، جس میں شکست کے نتیجے میں ہندوستان میں مغلیہ سلطنت کا باقی رہ جانے والا جاہ و جلال بھی ختم ہو گیا۔ نادر شاہ نے دہلی کو بری طرح لوٹا اور مغلوں کا تمام خزانہ بھی ساتھ لے گیا 
جس میں شاہجہاں کا تخت طاؤس اور اُس وقت کا دنیا کا سب سے بڑا ہیرا "کوہِ نور" بھی شامل تھا۔ جنگ صرف تین گھنٹے جاری رہی۔ مغلوں کا جنگ میں تو بری طرح نقصان ہوا ہی لیکن دہلی میں قتلِ عام میں بھی 20 سے 30 ہزار مسلمان مارے گئے۔
جنگ کے بعد نادر شاہ نے محمد شاہ کو بھی یرغمال بنا لیا اور خزانے کی تمام چابیاں اس کے حوالے کرنے، اسے بری طرح لوٹنے اور امرائے مملکت سے بڑی تعداد میں تاوان وصول کرنے کے بعد نادر مئی 1739ء میں دہلی چھوڑ گیا۔
مغلیہ سلطنت اس دھچکے سے پھر باہر نہ آ سکی۔ کہاں 1707ء میں اورنگزیب عالمگیر کے انتقال کے وقت کی عظیم مغلیہ سلطنت اور کہاں محض 22 سال بعد کا یہ عالم کہ دارالحکومت دہلی میں کچھ سلامت نہیں تھا۔
زیر نظر تصویر 1987ء میں عادل عدیلی نے بنائی تھی جس میں نادر شاہ کو جنگ کرنال میں لڑتے دکھایا گیا ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔